ایک نیوز: پاکستان نیوی کے زیراہتمام منعقدہ چھٹی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط میری ٹائم سیکٹر پائیدار معاشی مستقبل کی بنیاد ہے۔میری ٹائم سیکٹر کی مدد سے پاکستان کی حالیہ اقتصادی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نو روزہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ میں بحر ہند میں میری ٹائم سیکیورٹی اور جغرافیائی اور سیاسی معاملات کو اجاگر کیا گیا۔ ورکشاپ شرکا کی جانب سے ملکی میری ٹائم سیکٹر میں بہتری کے لیے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔