ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور شیر افضل مروت کو ماسک پہنے پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا۔ حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی معاونت سے شیر افضل کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس شیر افضل کو لے کر روانہ ہو گئی۔شیر افضل کو نقص امن کا خطرہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔