عمران خان کو بھٹو کے راستے پر لیجایا جارہا، عالمی عدالتوں میں کیس کریں گے،علیمہ خان

Dec 14, 2023 | 14:39 PM

ایک نیوز: علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کیخلاف برطانیہ اور امریکا میں کیس کریں گے۔ دکھ ہے کہ عالمی عدالتوں میں جارہے ہیں۔ عمران خان کو بھٹو کے راستے پر نہیں جانے دیں گے۔ 

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا جیل میں ہونا ضروری تھا۔ ہمیں کہا جارہا تھا کہ یہ کیس انٹرنیشنل کورٹس میں لے کر جائیں۔ہم سب کو یقین تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی چڑھائیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج عمران خان کو بھی ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر لے جایا جارہا ہے۔ عمران خان کے کیس کو کس تیزی سے لے جایا جارہا ہے۔ اس سماعت سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹے یوکے میں کیس کریں گے۔ اور ایک کیس ہم ڈونلڈ لو کے خلاف امریکہ میں کرنے جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ کیس عوام کے خلاف ہے۔ جنزل باجوہ نے عوام کی منتخب حکومت کو گرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سزا موت عمران خان کو نہیں عوام کو ہونے جارہی ہے۔ سلمان، قاسم اور فیملی یوکے میں کیس کریں گے۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہم عالمی عدالتوں میں جارہے ہیں۔ عمران خان کو پھانسی کے پھندے سے بچائیں گے۔ ہم قانون کے اندر رہ کر عمران خان کے لیے سب کچھ کریں گے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ جنرل باجوہ، حسین حقانی اور ڈونلڈ لو ملوث ہیں۔ ہمارے وکیل ساری عدالتوں میں جارہے ہیں۔ عمران خان نے اتفاق کرلیا ہے کہ یوکے میں بھی جائیں اور امریکہ میں بھی جائیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہاں سماعت انصاف کے لیے نہیں ہورہی۔ جو دفعات رانا ثناء اللہ نے لگائی ہیں یہ کیس بن ہی نہیں سکتا۔ کیوں میڈیا کو باہر رکھا جارہا ہے، ہمیں برا لگتا تھا کہ ہم باہر جارہے ہیں۔ اگر آپ کا انصاف کا نظام انصاف نہ دے تو ہم اور کہاں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکن اسٹیٹ بتا دے کہ ڈونلڈ لو نے کیا پیغام دیا تھا۔ جس سے بات کرو وہ کہتا ہے کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے۔

مزیدخبریں