منی لانڈرنگ کیس: پرویزالہٰی کی طبیعت ناساز، سفر نہیں کرسکتے، میڈیکل رپورٹ جمع

Dec 14, 2023 | 13:29 PM

ایک نیوز: ایف آئی اے سپیشل سنٹرل کورٹ میں پرویزالہٰی کی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام نے جمع کروادی ہے۔ جس کے مطابق وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے۔

سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کے معاملے میں سابق وزیراعلی پرویز الہی اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ 

سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے  سماعت کی۔ پرویز الہی کی وکیل عامر سعید ران ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔ ملزمان پر منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کا الزام ہے۔ 

اڈیالہ جیل حکام نے پرویزالہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز الہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ پرویزالہٰی کی طبیعت ناساز ہے وہ سفر نہیں کر سکتے۔ اڈیالہ جیل کے اہکار نے عدالت میں میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے مونس الہی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مونس الہی کو لندن میں نوٹس بھجوانے کی رپورٹ پیش کی جائے۔ ایف آئی اےنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شریک ملزم جبران خان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔

عدالت نے کیس میں مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں