پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ عدالت کے باہر سے گرفتار

umar tanvir butt
کیپشن: umar tanvir butt
سورس: google

ایک نیوز  : 9 مئی حملے ،  پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ۔ 

 رپورٹ کے مطابق عبوری ضمانت کے حصول کے لئے عدالت پہنچنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ  کو عدالت سے باہر آتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے عمر تنویر کو گرفتار کر لیا ۔

 عمر تنویر بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت سے گرفتاری کے بعد تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا ۔عمر تنویر بٹ کے خلاف سانحہ 9 مئی کو مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔

عمر تنویر بٹ پر سانحہ 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں جلاو گھیراو کا الزام ہے۔

 اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماعمر تنویر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی افواج،اداروں اور عدلیہ پر پورا یقین ہے۔اپنے شہداء کی کوئی بھی توہین برداشت نہیں کر سکتا ۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں۔9مئی ایک ساہ ترین دن تھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  اسکی مذمت کر چکے ہیں۔