ایک نیوز: قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں آمدورفت کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہایت قلیل مدت میں 773 کلومیٹر پر محیط سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ کاروبار بڑھنے سے عوام کو روزگار کے مواقع کی دستیابی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں ترقی کا سفر زوروشور سے جاری ہے، اس سلسلہ میں پاک فوج اور فرنٹیئرکور نارتھ کی جانب سے قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں آمدورفت کی بحالی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وسیع پیمانے پر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے کے بعد ان اضلاع میں نہایت قلیل مدت میں 773 کلومیٹر پر محیط سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی ہے، سڑکوں کی تعمیر سے ان تینوں اضلاع میں بڑے پیمانے پر کاروبار بڑھا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو روزگار کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔
ان اضلاع میں نہ صرف نئی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں بلکہ پہلے سے موجود تباہ حال سڑکوں کی بھی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔