عمران خان پر فرد جرم عائدہوگئی، ملزمان کے دستخط ضروری نہیں، رضوان عباسی

Dec 14, 2023 | 10:44 AM

ایک نیوز: ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے تاہم کسی بھی دستاویز پر ملزمان کے دستخط ضروری نہیں ہیں۔ 

ایف آئی کے پراسیکیوٹر رضوان عباسی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ جہاں انہوں ںے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فریم چارج کرنے کا ایک طریقہ ہے فرد جرم عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ملزمان سے پوچھا کہ یہ الزامات ہیں آپ پر۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے فرد جرم میں لگے الزامات کی صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ فرد جرم عائد ہونے کی کارروائی گزشتہ روز مکمل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قانون میں فرد جرم کی دستاویز پر ملزمان کے دستخط ضروری نہیں۔ ہم نے گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت ان کیمرا ٹرائل کی درخواست دی ہے۔ آج پراسیکیوشن کی جانب سے چار گواہان کو پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں