پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پر آج سماعت ہوگی

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پر آج سماعت ہوگی
کیپشن: Hearing on PTI intra-party elections will be held today

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہرخان، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیازاللہ نیازی، پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت نو عہدیداروں کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر سمیت 13 افراد نے درخواستیں دائر کی ہیں۔

دوسری جانب ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا رکھی ہے۔