ویب ڈیسک: امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر (Pat Ryder) کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔
ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔