ویب ڈیسک:ایک ایسا مائیکروویوبیگ جوآپ کوسفرمیں بھی کھاناگرم فراہم کرےگا، جی ہاں ولیٹیکس ول کک مائیکروویو بیگ جو دیکھنے میں ایک اسٹائلش لیپ ٹاپ بیگ جیسا لگتا ہے لیکن یہ اصل میں ایک کنڈکٹیو فیبرک سے بنا ہوا مائیکروویو ہے۔
تفصیلات کےمطابق سائنسی ایجادات میں روزبروزاضافہ ہورہاہےاب دنیاکاانوکھامائیکروویوبیگ ایجادکیاگیاہےجوآپ کودوران سفربھی کھاناگرم فراہم کرےگا۔
اسکے اندر250 ڈگری تک گرم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ یہ سخت سردی کے دنوں میں جب آپ گھر سے باہر ہوں کھانا گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسے ایک اختراعی فیبرک سے معروف جاپانی کمپنی سانکی کونسس نے تیار کیا اور اسکا مقصد یہ ہے کہ جب آپکے پاس اپنے لنچ کو گرم کرنے یا پھر گرم کھانا آرڈر کرنے کا کوئی ذریعہ نہ ہو تو آپکے پاس موجود لنچ کو اسکے اندر رکھ کر گرم کیا جاسکتا ہے۔
بظاہر ایک عام سا لیپ ٹاپ بیگ جیسا ہے لیکن اسکے اندر آپ جو کچھ بھی رکھیں گے تو یہ پانچ منٹ میں اسے 80 ڈگر سیلسیس تک گرم کردے گا، تاہم اسے 40 سے250 ڈگری تک بڑھانے کے لیے ایک اسمارٹ فون ایپ ہوٹوپیا کے ذریعے سیٹ کیا جاسکتا ہے۔
اس بیگ کا اپنا وزن صر ف160 گرام ہے، اس میں ایک ری چارج ایبل بیٹری نصب ہے جو کہ اضافی 120 گرام وزنی ہے۔ اسکی خاص بات اسکا کھینچنے کے قابل فیبرک ہے جو کہ بیٹری سے توانائی حاصل کرتا ہے اور آٹھ گھنٹے تک چارج رہتا ہے۔ اسکی انسولیٹنگ بناوٹ اس طرح کی ہے کہ یہ گرمیوں میں ڈرنکس کو ٹھنڈا رکھے۔