سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود چل بسے

سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود چل بسے
کیپشن: Saudi prince Bandar bin Muhammad bin Saud Al Saud passed away

ویب ڈیسک:سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود الہلال فٹبال کلب کے سابق صدر انتقال کرگئے۔
ایوان شاہی نے اعلان کیا کہ شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کا آج انتقال ہوگیا، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہرامام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔
شہزادہ بندربن محمد1996 سے2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر بھی رہے۔
واضح رہےکہ شہزادہ بندربن محمد کے انتقال پر بحرینی شاہ نے بھی سعودی شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔