اللہ تعالیٰ مجھ کوبخش دیں،مجھ پررحم فرمائیں،نیلم منیر

اللہ تعالیٰ مجھ کوبخش دیں،مجھ پررحم فرمائیں،نیلم منیر
کیپشن: May Allah forgive me, have mercy on me, Neelam Munir

ویب ڈیسک، پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیرنےکہاہےکہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ نیلم منیرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرمداحوں سےگفتگوکرنےکیلئےسوال جواب کاسیشن رکھا۔
نیلم منیرسےسوال جواب کےدوران سوال کیاگیاکہ آپ کی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟
جس کاجواب دیتےہوئےاداکارہ نےایک لفظ میں بتایا کہ ”آخرت“۔
اس کے بعد ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟
نیلم منیر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔


اداکارہ نے لکھا کہ موت بے شک بر حق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللّٰہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔
نیلم منیر نے بخشش کی خواہش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں۔
اداکارہ نے لکھاکہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنی ہے اور یہی خواب ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ نیلم منیر آج کل نجی چینل کی ڈرامہ سیریل ”خمار“ میں اداکار فیروز خان کے مدِ مقابل نظر آ رہی ہیں۔
ان کے مقبول ڈراموں میں جل پری، اشک، دل موم کا دیا، کہیں دیپ جلے، بکھرے موتی، قیامت، محبت داغ کی صورت، پیار دیوانگی اور احرامِ جنون شامل ہیں۔
نیلم منیر نے مختلف ٹیلی فلمز اور میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے۔