ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ عائشہ عمرنےکہاہےکہ ”میرا سب سے بڑا مسئلہ اس ملک میں یہ ہے کہ میں یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی، چاہتی ہوں سڑک پر چل سکوں چہل قدمی کرسکوں۔
حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے پاکستان میں خواتین کو پیش آنے والے مسائل سے متعلق گفتگو کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔
اداکارہ عائشہ عمرکاکہناتھاکہ ”یہ انتہائی افسوسناک بات ہے، مجھے گاڑی میں نہیں بیٹھنا سائیکل چلانی ہے سڑک پر میں کیوں نہیں چلا سکتی؟ یہاں تک کہ پوش علاقوں میں بھی خواتین ایسے نہیں نکل سکتیں، صرف کووڈ 19 کا وقت تھا جب ہم سڑک پر چہل قدمی کیا کرتے تھے اور سائیکل چلاتے تھے“۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ یہاں پاکستان میں خواتین لڑکوں کی وجہ سے پارک نہیں جاسکتیں، کچھ لڑکے آوازیں کسنا شروع ہوجاتے ہیں۔
عائشہ عمرکاکہناتھاکہ ”میرا سب سے بڑا مسئلہ اس ملک میں یہ ہے کہ میں یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی، چاہتی ہوں سڑک پر چل سکوں چہل قدمی کرسکوں، یہ ہر کسی کی بنیادی ضرورت ہے کہ کھلی ہوا میں واک کی جائے“۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ ”مجھے کراچی میں ذہنی اذیت اور انزائٹی ہوتی ہے“۔
ان کا کہنا تھا”مرد کبھی نہیں سمجھ سکتے کہ ایک پاکستانی عورت کن حالات میں بڑی ہورہی ہے، جن کی بیٹیاں ہیں جن کی بہنیں، بیویاں اور مائیں ہیں وہ شاید سمجھ جائیں لیکن پھر بھی بطور عورت آپ وہ محسوس نہیں کرسکتے، ہر سیکنڈ ایک عورت خوفزدہ ہے“۔