لاہور ہائیکورٹ، عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

Dec 14, 2023 | 00:19 AM

ویب ڈیسک :لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات ایگزیکٹو  سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ایک رکنی بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی اور جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

مزیدخبریں