شدید دھند مختلف مقامات پرموٹرویز بند

Dec 14, 2023 | 00:01 AM

ویب ڈیسک :شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ۔

ترجمان موٹروے کےمطابق  موٹروے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک دھند کے باعث بند کر دی گئی،موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،دوران سفر رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 یا ٹویٹر سے مدد لی جا سکتی ۔لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

موٹروےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی  ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا۔

مزیدخبریں