ایک نیوز نیوزقومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر فٹبال کے میچ سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔
ایک نیوز نیوز:بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا فیفا ورلڈ کپ کا ارجنٹائن اور کروشیا کے مابین ہونے والا پہلا سیمی فائنل میچ دیکھنے قطر پہنچیں۔قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر فٹبال کے میچ سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔ اس موقع پر ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک ان کےساتھ گراؤنڈ میں دکھائی نہیں دیئے البتہ وہ اپنی بہن انعم مرزا کے ساتھ سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تھیں۔36 سالہ ٹینس سٹار اپنے مداحوں کو اپنی زندگی میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں بھی ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج سیمی فائنل سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔اپنی تصاویر کے ساتھ انہوں نے کپشن شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کتنا حیرت انگیز ماحول اور تجربہ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے لیے دوحہ کا مختصر اور بہت پیارا سفر ۔ اس موقع پر ثانیہ نے سرمئی اور سفید جوتوں کے ساتھ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔