وفاق کے 300 افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا نوٹی فکیشن

Dec 14, 2022 | 23:47 PM

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے 300 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے افسران کی ترقی سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر دی اور 300 سے زائد افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے احکامات جاری کردیے۔ پولیس سروس کے 13 ڈی آئی جی آفیسرز کی گریڈ 21 جبکہ 18 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔پی اے ایس کے 20 افسران کو جبکہ وزیراعظم سیکریٹریٹ گروپ کے 13 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔ سیکریٹریٹ گروپ کے 25 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔ پوسٹل گروپ کے گریڈ 20 کے 4 افسروں کی گریڈ 21 میں جبکہ گریڈ 19 کے 7 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔

 ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے 11 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔ گریڈ 20 سے 21 میں ترقی پانے والوں میں یوسف حیدر شیخ، آفاق احمد قریشی، تہمینہ عامر، سیدہ نورین زہرہ، ناصر اقبال، خورشید احمد خان مروت، ناصر خان، عابد محمود، فہیم محمد، عقیل احمد صدیقی، محمد طارق ارباب شامل ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اسلام آباد نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

فارن سروس کے گریڈ 20سے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے 8افسران کانوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ فارن سروس میں گریڈ20سےگریڈ21میں ترقی پانے والوں شہزادہ احمد خان،مریم مدیحہ آفتاب،عامر شوکت جاوید احمد عمرانی،شہریار اکبر،شکیل اصغر،ممتاز زہرا بلوچ،سید حیدر شاہ افسران شامل ہیں۔فارن سروس گریڈ 19 سے 20 میں ترقی پانے والوں میں  16افسران میں خالد حسین گڈارو،سلمان شریف،محمود اختر محمود،فوزیہ منظور،الیاس محمود نظامی،نعمان بشیر بھٹی،حسن علی زیغم،میاں عاطف شریف،التمش وزیر خان،محمد سعیدسرور،شہبازحسین شامل ہیں۔

مزیدخبریں