ایک نیوز نیوز:ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز نے 11 پو لیس افسران کا دوسرے اضلاع میں تبادلہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرافسران کا دوسرے اضلاع میں تبادلہ کردیاگیا۔حسن افضل کو ایس ایس پی آپریشن گوجرنوالہ ،حاکم علی خان کو ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان،حامد حسین باجوہ کو ڈی ایس پی کنٹرول روم سنیٹرل پولیس آفس لاہور تعینات ،شکیل احمد کھوکھر ڈی ایس پی رنگ روڑ پولیس لاہور تعینات ،نعمان اشعر ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور تعینات،اظہر حسین کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ۔
واجد علی ڈی ایس پی آر آئی بی آر پی او آفس فیصل آباد تعینات ،ڈی ایس پی فیاض حسین کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد،ڈی ا یس پی محمد جاوید اختر کی خدمات ڈی آئی جی ایس پی یو ،نورین رمضان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئیں ۔