شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کے گانے پر انتہاپسند ہندو سیخ پا

شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کے گانے پر انتہاپسند ہندو سیخ پا
کیپشن: Extremist Hindu Sikh Paa on Shah Rukh's 'Pathan' song

 ایک نیوز نیوز:بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں  تنازع کھڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شاہ رخ خان کی فلم  ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ جاری کیا گیا اور گانے میں دپیکا پڈوکون کنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ گانے میں کنگ خان کا نیا روپ دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں  تنازع کھڑا ہوگیا۔فلم کے گیت کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس گانے کو اب تک 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے۔گانے میں کنگ خان کا نیا روپ دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔دوسری جانب فلم کے گیت پر تنازع شروع ہوگیا اور انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔

ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا ہے۔بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔

 خیال رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔