نیس حملہ کیس،فرانسیسی عدالت نے 8افراد کو سزاسنادی

Dec 14, 2022 | 22:38 PM

ایک نیوز نیوز:فرانس کے شہر نیس میں 2016ء میں ٹرک حملے میں 86 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں فرانسیسی عدالت نے منگل کو 8 ملزمان کو سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹڈ فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق تیونس سے تعلق رکھنے والے محمد لحويج بوهلال نے 14 جولائی کو فرانس کے شہر نیس کے ساحل پر ہونیوالی باسٹیل ڈے کی سالانہ تقریبات میں شرکت کرنے والوں پر ٹرک چڑھا دیا تھا۔ کئی منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں 86 افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی عدالت نے واقعے میں ملزم کی معاونت اور دیگر الزامات کے تحت 8 ملزمان کو سزا سنادی۔ ان ملزمان میں سے 2 افراد 47 سالہ محمد غریب اور 43 سالہ شکری شفرود کو مرکزی ملزم محمد لحويج بو هلال کی مدد کرنے پر 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران دونوں افراد نے ملزم کی معاونت سمیت دیگر الزامات کی تردید کردی۔

مزیدخبریں