شدید سردی میں روسی فوجیوں کے پاس سامان کی کمی

Dec 14, 2022 | 22:34 PM

ایک نیوز نیوز:روس کی فوجی رجمنٹ کے کمانڈر نے ویڈیو کے ذریعے حکومت سے کہا ہے کہ اہلکاروں کے پاس مناسب سامان نہیں ہے، یہ سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس کی ایئربورن اسالٹ رجمنٹ کے کمانڈر سرگئی سویلیف نے کیمیروف اوبلاسٹ کے گورنر سرگئی یفگینچ سے اپیل کی کہ آپ نے اسٹافروپول کے علاقے میں جو اہلکار بھیجے ہیں یہ تقریباً برہنہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں کے پاس رِستے ہوئے خون کو روکنے کی پٹی کے علاوہ کوئی طبی سامان یا ادویات نہیں ہیں۔روسی کمانڈر نے ایک فوجی اہلکار کو بلایا اور ویڈیو میں دکھایا کہ ان کے جسم پر صرف دو باڈی آرمر ہیں، سخت سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے اور کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی علاقوں میں مشن مکمل کرنے کے لیے موسم شدید سرد ہے۔

مزیدخبریں