ایک نیوز نیوز:پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملے کے ملزم کے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے ملزم نویدکے 15کے بجائے 12 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ملزم نویدکو 12روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا، انسدادِ دہشتگردی قانون میں ترمیم کے بعد عدالت ایک دفعہ میں 15روز سے کم ریمانڈ نہیں دے سکتی۔ صوبائی حکومت کا کہنا تھاکہ بادی النظرمیں15دن سے کم پولیس ریمانڈ قانون کے خلاف ہے۔ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 18 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔