صدر مملکت عارف علوی  کی زمان پارک میں عمران خان سے اہم ملاقات 

Dec 14, 2022 | 22:16 PM

ایک نیوز نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں صدرمملکت عارف علوی  نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سےآگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی  کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات  ہوئی۔ عمران خان سے ملاقات میں اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل پربھی تبادلہ خیال کیا۔صدرمملکت عارف علوی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسحاق ڈار سےابتک ہونے والی ملاقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔ عمران خان نے صدرمملکت عارف علوی کو آج سینئر لیڈر شپ کے اجلاس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ عمران خان نے اتحادی مسلم لیگ ق کے حوالے سے بھی صدر مملکت سے تبادلہ خیال کیا

مزیدخبریں