ایک نیوز نیوز: برطانوی حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انگلش چینل سے گذرتے ہوئے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں ٹوٹل 50 افراد سوار تھے اور 43 افراد کو سٹ گارڈز نے بچا لیا۔
کشتی کو حادثہ پیش آنے کی خبر ملنے پر ایچ ایم کوسٹ گارڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور انہوں نے ڈوبنے والوں کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو آپریشن میں برطانوی اور فرانسیسی نیوی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
کچھ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ بچ گئے ہیں یا ہلاک ہو گئے ہیں۔