اہم بریک تھرو، صدر مملکت سے 2وفاقی وزرا کی ملاقات 

اہم بریک تھرو، صدر مملکت سے 2وفاقی وزرا کی ملاقات 
کیپشن: Major breakthrough, meeting of 2 federal ministers with the President

ایک نیوز نیوز:صدرمملکت عارف علوی سے وفاقی وزرا سردارایازصادق اور اعظم نذیرتارڑ نے ملاقات کرکے حکومتی موقف سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں مذاکرات کے دوران بڑا بریک تھروسامنے آگیا ۔صدر مملکت عارف علوی سے ن لیگ کے 2وزرا سردارایازصادق اور عطااللہ تارڑ نے ملاقات کی ۔صدرمملکت عارف علوی سے وفاقی وزرا کی ملاقات تقریباً 1گھنٹہ جاری رہی۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردارایازصادق،اعظم نذیرتارڑ نے صدر مملکت کو سیاسی طورپرکرداراداکرنے کامشورہ دیا۔وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کریں ،نظام میں رہ کر کام کریں۔صدر مملکت عارف علوی نےسیاسی جماعتوں کو بالغ نظری کامشورہ دیا۔وفاقی وزرا نے صدرمملکت کو ابتک کے حکومتی موقف سے بھی آگاہ کیا۔وزرا کاکہنا تھا کہ  اس وقت ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ملکی معیشت کو بہتر کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے ۔