عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے سے قبل حکومت کی بڑی سیاسی چال

Dec 14, 2022 | 20:46 PM

ایک نیوز نیوز:ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 20دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے متوقع اعلان کے بعد اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی جائےگی۔ عمران خان کے فیصلوں کے ملک پر پڑنے والے اثرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 16 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن عمران خان کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔17 تاریخ کو لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کا اجتماع ہوگا جہاں وہ دونوں اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں