وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

Dec 14, 2022 | 20:35 PM

ایک نیوز نیوز:ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات کی۔ ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔صوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلز ایجوکیشن اور STEAM پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی۔ ملالہ یوسف زئی کا وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔وزیراعلی پرویز الٰہی نے ملالہ کی درخواست پر سکولوں اور مدرسوں میں جسمانی سزا پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان کیا۔

پرویز الٰہی کا مزیدکہنا تھا کہ مدرسوں اور سکولوں میں طلبہ بالخصو ص طالبات کو جسمانی سزا دینا قطعا ًقابل قبول نہیں۔جسمانی سزا پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنائیں گے ۔اسی ماہ یہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظورکرایاجائے گا۔پرائمری کی سطح پر پنجا بی تعلیم کے لئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں میں شرح خواندگی بڑھے گی۔طالبات کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں ۔جنوبی پنجاب کی طالبات کے وظائف میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔پیف کو (PEEF)کو دبارہ فعال اور موثر بنایاجائے گا۔سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) پروگرام جلد نافذالعمل ہو گا۔پنجاب حکومتSTEAM پروگرام کیلئے پالیسی یونٹ کھولنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔ پنجاب میں مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف راغب کر رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے ۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں بھیک مانگنے والے بچوں کو فری رہائش اور تعلیم دی جا رہی ہے۔دبئی سے کیمل ریس میں استعمال ہونے والے بچوں کو بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رہائش اور فری تعلیم کا اہتمام کیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے طور پر فروغ تعلیم کے لئے نجی یونیورسٹیوں کو بلا تعطل چارٹر دیئے۔  ریسکیو 1122 سروس دنیا بھر میں رسپانس ٹائم کے لحاظ سے مثال بن چکی ہے۔عام آدمی کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ عمران خان کا تاریخی منصوبہ ہے -ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فری علاج کے لئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔

مزیدخبریں