ایک نیوز نیوز: افریقی ملک ڈیمو کریٹک ریپبلک آف کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں جاری بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کنشاسا میں کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کنشاسا میں مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔
کنشاسا اور مرکزی بندرگاہ کو جوڑنے والا ہائی وے بری طرح ٹوٹ گیا ہے جسے 4 دنوں کے بعد مرمت کرکے کھولا جائے گا۔
بدترین تباہ کاری پر کانگو کی حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔