23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، اعلان 17 دسمبر کو ہوگا: ذرائع

23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، اعلان 17 دسمبر کو ہوگا: ذرائع
کیپشن: Assemblies to be dissolved on December 23, announcement to be made on December 17: Sources

ایک نیوز نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت سینئررہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کاکہنا ہے کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔تحریک انصاف 17دسمبر کو لبرٹی چوک میں پاور شوکرے گی ۔پاور شو کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے خطاب میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 23دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کئے جانے کا امکان ہے جس کا اعلان 17 دسمبر کو بڑے پاور شو میں ہوگا ۔پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ 23 مارچ سے پہلے انتخابات کی خواہاں ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان عمران خا ن 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کریں گے۔

عمران خان نے اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے ابہام ختم کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر پنجاب مخلوط حکومت کی ایک ہی رائے ہے۔اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  اب مزیدمشاورت نہیں،فیصلے کا اعلان ہوگا۔ اجلاس کے دوران رہنماؤں کی اکثریت نے  پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی۔ 

عمران خان کاکہنا تھا کہ  رہنماؤں سے مشاورت کر چکا ہوں۔اسمبلی تحلیل کرنے پرپنجاب حکومت کی بھی ایک ہی رائے ہے۔