ایلون مسک نہیں برنارڈ آرنلٹ اب دنیا کے امیر ترین شخص ہیں

ایلون مسک نہیں برنارڈ آرنلٹ اب دنیا کے امیر ترین شخص ہیں

ایک نیوز نیوز: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک، جو کبھی 340 ارب ڈالر کے مالک تھے، دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے ہیں۔

بلمومبرگ بلینئیر انڈکس کے مطابق 51 سالہ ایلون مسک کے اثاثے جنوری 2021 سے 100 ارب کم ہو کر 163 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔  

اب فوربز اور بلومبرگ دونوں کی امیر ترین افراد کی رئیل ٹائم فہرست میں ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔

اس طرح بلومبرگ کی بلین ائیر لسٹ کے مطابق برنارڈ آرنلٹ 171 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 163 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایلون مسک ستمبر 2021 سے فوربز جبکہ جنوری 2021 سے بلومبرگ کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ نومبر 2021 میں ایلون مسک کے اثاثے 340 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے تھے مگر ایک سال سے زائد عرصے کے دوران ان کی دولت میں 58 فیصد تک کمی آئی ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں 2022 کے دوران 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی آچکی ہے جس کی وجہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اسی طرح ٹوئٹر کی 44 ارب ڈالرز سے خریداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب برنارڈ آرنلٹ کے اثاثوں میں حالیہ مہینوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، وہ اکتوبر میں 137 ارب ڈالرز کے مالک تھے۔