پنجاب پولیس میں تبادلوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Dec 14, 2022 | 18:17 PM

ایک نیوز نیوز: صوبہ پنجاب میں کوئی آئی جی 8ماہ سے زیادہ  عرصہ تک تعینات نہ رہ سکا ۔ آٹھ سال میں پنجاب میں 12 آئی جی پولیس تعینات ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب پولیس کے افسران کے تبادلوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔گزشتہ آٹھ سال سے پنجاب میں کوئی آئی جی آٹھ ماہ سے زیادہ نہ چل سکا۔گزشتہ آٹھ سال میں پنجاب میں 12 آئی جی پولیس تعینات ہوئے۔آٹھ سال میں آر پی او از کی تعیناتی کی اوسط مدت ساڑھے 9 ماہ رہی۔آٹھ سال میں پنجاب کے 35 اضلاع میں 395 ڈی پی اوز تعینات ہوئے۔پنجاب میں ڈی پی اوز کی اوسط تعیناتی کی مدت ساڑھے آٹھ ماہ رہی۔
 پنجاب میں آٹھ سال کے دوران کوئی ایس ڈی پی او آٹھ ماہ بھی تعینات نہیں رہ سکا۔صوبے بھر کے 39 اضلاع میں کوئی ایس ایچ او چھ ماہ بھی پورے نہ کر سکا۔ایس ایچ اوز کی سب سے زیادہ اوسط مدت ملتان میں پانچ ماہ اور چند دن ہے۔ایس ایچ اوز کا سب سے کم اوسط دورانیہ وہاڑی میں دو ماہ 20 کے قریب ہے۔

مزیدخبریں