ایک نیوز نیوز: راوی اربن ڈولپمنٹ اتھارٹی کے حکام برطانوی تعمیراتی اور انتظامی کمپنیوں الٹئیر مینجمنٹ کمپنی اور ٹریلس ہاوسنگ فائنینس لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 300 ایکڑ اراضی پر پائیدار، ماحول دوست ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی گی،
فیصلہ راوی اربن ڈولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کی برطانوی تعمیراتی اور انتظامی کمپنیوں الٹئیر مینجمنٹ کمپنی اور ٹریلس ہاوسنگ فائنینس لمیٹڈ کے حکام کے ساتھ روڈا ہیڈ آفس میں ملاقات میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سی ای او روڈا عمران امین نے کی۔ روڈا اس مقصد کےلئے 300 ایکڑ اراضی فراہم کرے گا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسمارٹ سٹیز عثمان نعیم نے روڈا کے منصوبوں جیسے WWTP، W2E اور ریور ٹریننگ ورکس بشمول سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
میٹنگ کے دوران، ٹریلس کمپنی کی ڈائریکٹر محترمہ ایما احمد نے تعمیر کے جدید طریقہ (ایم ایم سی) کے بارے میں بتایا جو قابل تجدید توانائی کے استعمال سے گھروں کو گرمی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ایما نے کہا "یہ گھر قابل تجدید توانائی کی سہولیات جیسے سولر پینلز اور واٹر ری سائیکلنگ میکانزم کے ساتھ درمیانی اور کم آمدنی والے لوگوں کے لیے موزوں ہوں گے"۔
سی ای او روڈا نے کہا "ہم لوگوں کو سستی رہائش فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں "۔
"لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ کس قدراربنائزیشن ہماری زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
ایم ایم سی کا یہ تصور ہمارے ماحول میں بہت بڑی تبدیلی کا باعث بنے گا''۔