سفارتخانوں کے عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی تصدیق

سفارتخانوں کے عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی تصدیق
کیپشن: Confirmation of delay in payment of salaries of embassies staff

ایک نیوز نیوز: وزارت خارجہ نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے عملے اور افسران کو تنخواہوں کی ادئیگی میں تاخیر کی با ضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کاکہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو  وسائل کی فراہمی میں کبھی کبھار تاخیر ہوتی ہے۔ وزارت خارجہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کے کام کاج کو یقینی بنایا جائے۔  حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اس مقصد کے لیے پرعزم ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت کار اور مشن پاکستان کی نمائندگی اور اپنے فرائض سرانجام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔