ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل مراکش کے فٹبال فیڈریشن نے اہم اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مراکشی فٹبال فیڈریشن نے فرانس اور مراکش کے درمیان فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل کیلئے 13 ہزار مفت ٹکٹس دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ شائقین اپنی ٹیم کو سپورٹ کرسکیں۔
کہا جارہا ہے کہ مراکش سے تعلق رکھنے والے 20 ہزار تماشائی فرانس سے دوسرے سیمی فائنل کو دیکھنے قطر کے البیت اسٹیڈیم آئیں گے مراکش پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے یورپی ہیوی ویٹ بیلجیئم، اسپین اور پرتگال جیسی بڑی ٹیموں ہراکر ورلڈکپ میں اپنا سفر اب تک جاری رکھا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ: سیمی فائنل سے قبل مراکش فٹبال فیڈریشن کا بڑا اعلان
Dec 14, 2022 | 16:54 PM