اوگرا نے دسمبر میں گیس کمپنیوں کیلئےایل این جی مہنگی کردی

اوگرا نے دسمبر میں گیس کمپنیوں کیلئےایل این جی مہنگی کردی
کیپشن: اوگرا نے دسمبر میں گیس کمپنیوں کیلئےایل این جی مہنگی کردی

ایک نیوز نیوز: اوگرا نے دسمبر میں گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی مہنگی کردی، سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ صفرتین ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے دسمبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق،سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 14.46ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کی گئی ہے جبکہ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے قیمت 14.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 14٫84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے جبکہ نومبر میں سوئی سدرن کے لیے قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔