ایک نیوز نیوز: فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل کیخلاف نیب انکوائری کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے تفصیلی موقف مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فرح خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں نیب کی جانب سے انکوائری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نےکہا کہ فرح خان اور ان کے شوہر کیخلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائی کی جائے رہی ہے، نیب کسی پرائیویٹ افراد کیخلاف کارروائی کا مجاز نہیں ہے،تمام بند ہونے والی انکوائریوں کو سیاسی بنیادوں پر کھولا جا رہا ہے۔نیب کا جواب ابھی تک عدالتی ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔