ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں لڑکی نےڈرائیونگ سیکھنے کے دوران40 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اپنے ملازم کےساتھ زیرتعمیرمکان کی نگرانی کررہی تھی کہ تیزرفتارگاڑی بے قابوہو کر ملازم پرچڑھ دوڑی۔جس کے باعث ملازم شدید زخمی ہو گیا۔ ملازم سلطان سکندر زخمی حالت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ملزمہ کی شناخت عدن تیمور کے نام سے ہوئی۔
خاتون نے تھانہ گولڑہ میں لڑکی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ گاڑی سیکھنے والی لڑکی عدن تیمورملازم سمیت فرارہوئی ہے۔ پولیس نے حادثاتی دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تفتیش بلا امتیاز مقام و مرتبہ انصاف کے اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے۔ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔