ایک نیوز نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ کی ملاقات،وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وفاقی حکومت کے کسان پیکج پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔