نارووال پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک

نارووال پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک

ایک نیوز نیوز: نارووال میں تھانہ قلعہ احمد آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایچ اوقلعہ احمدآباد ناصرفراز بھری نفری کے ساتھ نونار روڈ پر جارہا تھے کہ دو افراد  ہنڈا 125 پر سامنے کی طرف سے آرہے تھے پولیس نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا اندھیرے اور فصلوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس تھانہ احمدآباد میں ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جن دو ڈاکو نے اڈہ سراج نارووال مریدکے روڑ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی تھی یہ ان میں سے ایک ہے اوردوسرے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کا محاصرہ کررکھا ہے۔تاہم دوسرے ڈاکو توگرفتارکرنے کے لئےگھیراتنگ کرلیاگیا ہے