مراکش کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ

مراکش کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کارمونے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔  
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی مراکش کے سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-14/news-1671007750-4854.mp4