ہے کوئی ہم سا!!! جنید صفدر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہے کوئی ہم سا!!! جنید صفدر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: There is someone like us!!! Junaid Safdar's new picture is viral on social media

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں اور اپنی نئی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان گزشتہ چند سالوں سے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات کی زد میں آکر شہ سرخیوں کی زینت رہا ہے۔

ایسے میں جنید صفدر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں انہیں خوبصورت پوز میں کھڑے تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے ان کی کافی تعریف بھی کی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں اسحاق ڈار اور شہباز شریف کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔