کراچی پولیس مقابلہ میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی پولیس مقابلہ میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ایک نیوز نیوز: کراچی میں ضلع ویسٹ پولیس نے مومن آباد ایرانی کیمپ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاہے۔  

زخمی ملزمان کی شناخت سلمان ولد اسمیل اور ہارون ولد قمر جان کے نام سے ہوئی ہے۔  زخمی ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔برآمدہ موبائل فون دو روز قبل مومن آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب سے شہری حمزہ سے چھینا گیا تھا۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 866/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ مومن آباد میں درج  کر لیا گیا ہے۔

زخمی ملزمان کو بعد طبی امداد کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔