ویڈیو: دھماکہ خیز مواد سے چار چمنیوں کو گراتے پانچویں بھی گِر گئی

ویڈیو: دھماکہ خیز مواد سے چار چمنیوں کو گراتے پانچویں بھی گِر گئی
کیپشن: ویڈیو: دھماکہ خیز مواد سے چار چمنیوں کو گراتے پانچویں بھی گِر گئی

ایک نیوز نیوز: بعض مرتبہ بڑے حساب کتاب اور احتیاط سے کئے گئے کام میں بھی انسان کی بے بسی سامنے آ جاتی ہے۔ امریکہ میں ایسا ہی ایک غیر متوقع حادثہ پیش آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ ریاست اوہائیو میں توانائی کی کمپنی نے عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے گرانے کی ماہر کمپنی سے معاہدہ کیا اور اپنی چار چمنیوں کو گرانے کا ٹھیکہ اسے دے دیا۔ معاہدہ 5 میں سے 4 چمنیوں کو گرانے کا تھا۔ کمپنی کی مہارت اس لئے حاصل کی گئی تھی کہ پانچویں چمنی کو برقرار رکھا جا سکے اور اسے کچھ نقصان نہ ہو۔
انہدام کی منصوبہ بندی بہت احتیاط سے کی گئی تھی، لیکن بڑا غیر متوقع واقعہ پیش آگیا۔ دھماکہ شروع ہونے کے بعد، ایک چمنی غیر متوقع طور پر اپنا رخ بدل کر پانچویں چمنی سے ٹکرا گئی اور ان چار کے ساتھ پانچویں چمنی بھی منہدم ہوگئی۔ دھماکے کے مقام سے ڈیڑھ کلومیٹر سے دور سے فلمایا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا۔