ایک نیوز نیوز: صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ فواد چودھری کو اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقات کے بعد لاہور طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آج لاہور میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کا امکان ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئے صدر مملکت آج سہ پہر لاہور روانہ ہوں گے۔
عمران خان سے ملاقات میں صدر ڈاکٹر عارف علوی انہیں بیک چینل پر اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فواد چوہدری کو بھی لاہور طلب کرلیا ہے۔
فواد چوہدری گزشتہ دو روز سے اسلام آباد میں موجود تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔
صدر عارف علوی اور فواد چوہدری کی طرف سے فیڈ بیک کی روشنی میں عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ کریں گے۔