کراچی پولیس مقابلہ میں ڈاکوزخمی حالت گرفتار

کراچی پولیس مقابلہ میں ڈاکوزخمی حالت گرفتار

ایک نیوز نیوز: کراچی میں گلبرگ ٹاؤن  یوسف پلازہ منصورہ گراؤنڈ کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے۔ 

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت غلام یٰسین ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جن کی شناخت زبیر اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال  منتقل کر دیا گیاہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور ٹی ٹی پستول اور 2 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔   گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن کی جا رہی ہے ساتھ میں زخمی ملزم کا کرمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔