جعلی پنشن سکینڈل میں نئی پیشرفت، ملزمان کے بینک اکاؤنٹ فارنزک کروانے کا حکم

Dec 14, 2022 | 12:28 PM

ایک نیوز نیوز: کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس عامر ضیاء سمیت 84 ملزمان کیخلاف 3 ارب 20 کروڑ روپے کے فیک پینشن اسکینڈل میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں شریک ملزم ریاض کھوسو سمیت 17 ملزمان نے اپنے اکاؤنٹ کا فارنزک کرانے کی درخواست دائر کردی۔ 

عدالت نے ملزمان کے بینک اکاؤنٹ کا فارنزک کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔ اپنے حکم میں عدالت نے کہا کہ جن ملزمان نے حلف نامہ دیا ہے ان کے اکاؤنٹ کا فارنزک کیا جائے۔

ملزمان نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ان کے نام پر اکاؤنٹ اوپن ہونے کا ان کے علم میں نہیں تھا۔ جس پر نیب نے کہا کہ ملزم عامر اسران تب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات تھے۔ ملزم کو امریکا سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر جعلی پینشن اسکینڈل میں قومی خزانے کو 3 ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ 

مزیدخبریں