ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

ایک نیوز نیوز: ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے 135 نائن ایل نہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد اور ناجائز پسٹل اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے مبینہ دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد اور ناجائز پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔دہشت گرد کی شناخت نام خرم علی کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کاتعلق چوٹی زیریں ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ 4۔5 ایکسپولوزو ایکٹ 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ اور 13 (A2)اسلحہ ایکٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سی ٹی ڈی اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھ ہے۔    گرفتار مبینہ دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔