ایک نیوز نیوز:آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نقص امن کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں امیدوار جرائم پیشہ عناصر کو استعمال کر سکتے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں امیدوار غنڈوں کا استعمال کر سکتے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے لئے پولیس افسران خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو جنرل الیکشن کی نسبت حساس قرار دے دیا گیا ہے،پولنگ اسٹیشن میں کوئی بھی شخص مسلح داخل نہیں ہو سکتا،تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں حساس مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے، تمام امید واروں کو کارنر میٹنگ یا جلسے کے لئے ایس ایچ او سے اجازت لینا ضروری ہو گا،پورے اسلام آباد کی مانیٹرنگ سیف سٹی کی مدد سے کی جائے۔بلدیاتی انتخابات کے لئے اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں سے نفری بلائے جانے کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔