قصور: ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ نوجوان زخمی

Dec 14, 2022 | 11:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: قصورمیں تھانہ اے ڈویژن کی حدود ایلیٹ ٹاؤن کے گھر میں  ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس پر مزاحمت کرنے والا  30 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق قصور  میں ڈکیتی  کی واردات پیش آئی  جس میں  30 سالہ نوجوان ڈکیتی مزاحمت کرنے پر زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان تاجر جمشید  کوہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

 اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوگھر  سے 66 لاکھ روپے کی نقدی تالائی زیورات و دیگر سامان بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔   ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کاڈی وی آ ر بھی ساتھ لے گئے ہیں۔  ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث شہری خوف میں مبتلاہو گیا ہے۔ 

مزیدخبریں