ایک نیوز نیوز: باغوں کے شہر لاہور کا موسم سرد،شہر میں چلنے والی ہواؤں میں خنکی کا اضافہ ہوگیا،کم سےکم درجہ حرارت 13 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں شرح آلودگی میں کمی،ائیر انڈیکس کوالٹی ریٹ 164 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 9 ویں نمبر پر،اے کیو آئی کی شرح 166 ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور شہر میں سورج نکلنے اور تیز دھوپ کے باوجود موسم خوشگوار ھے ہوا چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ درجہ حرارت 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم ازکم 6 ڈگری رہیگا جبکہ دنیا میں لاہور فضائی آلودگی کی شرح میں چھٹے نمبر پر براجمان ہوگیاہے۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10 ،زیارت ، اسکردو منفی 07،استور، کالام منفی 05، گوپس ، قلات منفی 04،گلگت اور کوئٹہ میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ ہفتہ کے دوران بھی دھند کا سلسلہ خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں شدت کے ساتھ جاری ہے گا۔جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں (رات اور صبح)کے اوقات میں موسم شدید سرد ہو گا۔